بلاول ہر معاملے میں ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں‘ شہباز گل

116

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ہر معاملے میں ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی مفاہمت کا ہر عمل کرپشن بچانے کے لیے ہے‘ مراد علی شاہ ان کی اولین پسند ہیں اس کی وجہ ان کی کرپشن کی وجہ سے ہیں ‘ انہیں ہر وہ شخص سوٹ کرتا ہے جو کرپشن میں مددگار ہو‘ سندھ کے عوام کے دکھوں کا مداوا عمران خان ہے۔