اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ طالبان سے افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے رابطے کیے جائیں‘ افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست کے بعد نیو ورلڈ آرڈر خاکستر ہوگیا‘ افغان حکومت کے معاملات میں ہم مداخلت نہیں کریں گے‘ ایشیا کے مفادات کا دروازہ پاکستان سے کھلتا ہے‘ افغانستان کی نئی حکومت سے مذہبی طبقے کے نوجوانوں کا یقیناً حوصلہ بلند ہوا ہے‘ گزشتہ روز ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ طالبان اس وقت تدبر اور فراخ دلی سے کام لے رہے ہیں‘ افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر اثرات ہوں گے‘ مجھے امید ہے کہ امارت اسلامی کی قیادت افغانستان کو مستقل سیاسی نظام دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔