کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہاہے کہ حکومت کو دہشت گردوں کو خوش کرنے کی روش ترک کرنا ہوگی ، حکومت امن و امان پر توجہ نہیں دے گی توحالات خراب ہوسکتے ہیں،افغانستان کے معاملے پر فوری پالیسی بنائی اورپارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے، وزیراعظم عمران خان ہر ایشو پر بار بار یو ٹرن لیتے ہیں ،ہم اس وقت یوٹرن برداشت نہیں کرسکتے،سی پیک کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور طالبان سے رابطہ رکھا جائے، حکومت یقینی بنائے کہ پاکستان پر افغانستان کے حالات کے اثرات نہ ہوں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن ودیگررہنما بھی موجود تھے۔بلاول زرداری نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ افغان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، افغان عوام نسلوں سے مشکلات کا سامنا کرتی آرہی ہے،افغانستان میں امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈر ز مل کر کام کریں