افغانستان میں جاری صور تحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، بلاول بھٹو

454

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل کیا جائے اور افغانستان میں جاری صورتحال پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا کے بات  کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ داسو، کوئٹہ اور کراچی میں حال ہی میں دہشتگرد حملے ہوئے جس کے بعد پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کافی الفور دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ افغان عوام نسلوں سے مشکلات کا سامنا کرتی آ رہی ہے، افغانستان میں جاری صورتحال افسوسناک ہے لیکن پاکستان کی پالیسی واضح ہونی چاہیے، تاہم اگر حکومت توجہ نہیں دے گی تو دہشتگردی میں اضافہ ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے اور ہم افغان عوام کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، افغانستان میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانا چاہیے جبکہ افغانستان میں جاری صورتحال سے پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، اس کے علاوہ خارجہ پالیسی کے معاملے پر بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے جبکہ اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دیں گے کہ افغان بھائیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ریاست کو قوم پرستوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اور ہمیں اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا ہوگی، ہم افغانستان میں ایک بہتر ماحول پیدا ہونے کی امید کرتے ہیں۔