اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) صدر جنرل محمد ضیا الحق شہید اور شہدائے بہاولپور کا 33 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں تقریب فیصل مسجد کے احاطے میں ہوگی، جس سے پاکستان مسلم لیگ(ض) کے سربراہ محمد اعجاز الحق اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ اس موقع پر صدر ضیا الحق کے پریس سیکرٹری، ادیب اور مصنف، آئی ایس پی آر کے سابق سربراہ بریگیڈئر صدیق سالک شہید کی قبر پر حاضری دی جائے گی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔