ٹھٹھہ، لڑکی کی لاش سے زیادتی کا مجرم اپنے انجام کو پہنچا

169

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) غلام اللہ شہر کے قریب لڑکی کی لاش نکال کر زیادتی کا مجرم اپنے انجام کو پہنچا یہ واقعہ المناک واقعیہ تھا ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس ۔تفصیلات کے مطابق غلام اللہ شہر کے قریب گائوں اشرف چانڈیو میں درندہ صفت شخص رفیق چانڈیو نے ایک لڑکی کی لاش قبر سے نکال کر اس سے زیادتی کی یہ واقعہ المناک واقعہ ہے مجرم رفیق چانڈیو پر ورثاء نے شک ظاہر کیا اور اس کے کچھ ثبوت بھی ملے ہم نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیکر پولیس افسران کی ٹیم تشکیل دی واقعے کے بعد مجرم فرار ہوگیا تھا پولیس نے مجرم کے گرد گھیرا تنگ پولیس افسران کو خفیہ اطلاع ملی کہ مجرم گھارو کے قریب بابڑہ موری کے پاس چھپا ہوا ہے جیسے ہی پولیس وہاں پہنچی تو مجرم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے مجرم رفیق چانڈیو ہلاک ہوگیا ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ ہلاک ہونے والے سفاک ملزم رفیق چانڈیو پر تھانوں پر 4 مختلف نوعیت کے کیسز بھی داخل تھے اس افسوس ناک واقعے پر میڈیا مقامی لوگوں اور لڑکی کے ورثاء نے بھی ساتھ دیا ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور، انسپکٹر ممتاز علی بروہی، گل حسن کچھار اور دیگر کئی افسران اور پولیس اہلکاروں کو سرٹیفکیٹ انعام، پولیس ٹیم کو دولاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی بی انچارج فیصل شفیع میمن، ارشاد کھڈائی اور سلیمان ھالو اور دیگر بھی موجود تھے۔