آزادی ہاکی کپ کا ٹائٹل نیشنل بینک نے اپنے کام کرلیا

460

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ کے چمپئن کا اعزاز نیشنل بینک کے نام،واپڈاکو پینلٹی شوٹ آؤٹس پرشکست،وفاقی وزیرکھیل برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا تقریب کی مہمان خصوصی تھیں، جبکہ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر، سی ای او ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر،لیفٹینٹ جنرل ر اشفاق ندیم، میجر جنرل ر اصغر نواز،سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ کرنل ر محمد آصف زمان تقریب میں مہمان خاص کے طور پر شریک تھے ۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام،پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی پہلے ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ کے چمپئن کا سہرہ نیشنل بینک نے پاکستان واپڈا کو پینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد شکست دیکر اپنے سر پر سجا لیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صف اول کی دونوں ٹیموں نے ایکدوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے بھرپور حملے کیے۔ پاکستان کی سینئر و جونیئرہاکی ٹیموں کے بیشترکھلاڑیوں پر مشتمل فائنل کھیلنے والی ٹیموں نے بہترین کھیل سے تماشائیوں کو خوب محظوظ کیا۔پاکستان واپڈا کی جانب سے کھیل کے 9ویں منٹ میں رانا وحید نے فیلڈ گول کرکے واپڈا کو ایک گول کی برتری دلا دی۔کھیل کے 15ویں منٹ میں نیشنل بینک ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پینلٹی کارنر پر کپتان ابوبکر طارق نیگول کرکے واپڈاکی پرتری کا خاتمہ کردیا۔کھیل کے 36ویں منٹ میں جنید منظور نے فیلڈ گول اسکور کرکے نیشنل بینک کی برتری کو مستحکم بنا دیا۔پاکستان واپڈا کی جانب سے کھیل کے 44 ویں منٹ میں اعجاز احمد نے گول کرکے نیشنل بینک کی برتی کا خاتمہ کردیا اور میچ مقررہ وقت تک 2-2 گول سے ڈراء رہا۔ پینلٹی شوٹ آؤٹس کے مرحلہ میں واپڈا ٹیم کے علیم عثمان اور سلمان رزاق گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے ۔نیشنل بینک کی جانب سے شان ارشاد، محمد دلبر اور احمد ندیم نے کامیاب پینلٹی شوٹ آؤٹس لگائیں ۔ نیشنل بینک کا پینلٹی شوٹ آؤٹس اسکور 2-3 رہا ۔ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان ہاکی کے ڈومیسٹک ایونٹس کی تاریخ کے سب سے بڑے انعامات دیے گئے فائنل جیتنے والی ٹیم نیشنل بینک کے ہر کھلاڑی کو 100 سی سی موٹرسائیل اور رنر اپ ٹیم واپڈا کے ہر کھلاڑی کے لیے 70 سی سی موٹرسائیکلیں دی گئی۔ ایونٹ کے بہترین اسکورر پول میچز رضوان علی قرار پائے۔بہترین گول کیپر محمد اقبال، بہترین امپائر سہیل جنجوعہ، اور بہترین ٹیکنیکل آفیشل کا اعزاز حمزہ طفیل کو دیا گیا۔ فائنل کے میچ آف دی میچ نیشنل بینک کے کپتان ابوبکر طارق محمود قرار پائے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے ایونٹ کے ہر میچ کے مین آف دی میچ کھلاڑی کے لییدس ہزار روپے کیش ایوارڈ جبکہ فائنل کے مین آف دی میچ کے لییبیس ہزار روپے کیش ایوارڈ دیاگیا۔ ایونٹ میں ٹوٹل 16 مین آف دی میچ ایوارڈ دیے گئے۔اس موقع پرر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے وفاقی وزیر کھیل برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سی ای او ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر،لیفٹینٹ جنرل ر اشفاق ندیم اور ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کرنل ر محمد آصف زمان کو خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔