عدالت عظمیٰ : خواتین کو وراثتی جائد اد میں حق دینے سے متعلق فیصلہ جاری

153

اسلام آباد(آئی این پی)عدالت عظمیٰ نے خواتین کو وراثتی جائد اد میں حق دینے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔عدالت عظمیٰکے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق اقدامات نہ کرنا افسوسناک ہے، محض چندوسائل رکھنے والی خواتین ہی وراثتی حقوق کے لیے عدالت آتی ہیں جبکہ عدالتوں میں جائد اد کے مقدمات سست روی سے چلتے ہیں، ریاست کوخواتین کے وراثتی حقوق کاخود تحفظ کرنا چاہیے، خواتین کو وراثتی جائدادسے محروم رکھنا خود مختاری سے محروم رکھنا ہے ۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ صدراور صوبائی گورنرز پر پرنسپل پالیسز پیش کرنا آئینی ذمے داری ہے،امید ہے کہ صدراورگورنرزاپنی آئینی ذمے داریاں پوری کریں گے۔