راولپنڈی ( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے جنرل سیکرٹری اقبال خان نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور دیگر مرکزی قائدین کا راولپنڈی ضلع کا تین روزہ دورہ ہر لحاظ سے انتہائی کامیاب رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور دوسرے مرکزی رہنماؤں نے راولپنڈی ضلع کے دورے کے پروگراموں کی تحسین کرتے ہو ضلعی،زونل اور مقامی جماعتوں کے ذمہ داراں و کارکنان کو مبارک باد دی ہے۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ راولپنڈی مستقبل میں جماعت اسلامی کا ایک مضبوط مرکز ہو گا۔ راولپنڈی میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ماضی میں بھی راولپنڈی ضلع میں جماعت اسلامی نے اہم سیاسی کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ان شا اللہ مستقبل کے حوالے سے بھی پر امید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی بلڈنگ میں مرکزی قائدین کی دورہ راولپنڈی کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں کے ناظمین کے اعزاز میں دیئے گے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس خصوصی تقریب میں زونل امرا اور انتظامی کمیٹیوں کے ناظمین نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا کہ الحمدللہ مرکزی قائدین کے سہ روزہ دورے کے پروگرام مجموعی طور پر کامیاب رہے ہیں۔ہمارے تمام ساتھیوں نے بڑی محنت اور کاوش سے پروگراموں کو کامیاب بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران مرکزی رہنمائوں کی ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم اور نمایاں شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ان کے مسائل سنے گئے ہیں اور ان تک جماعت اسلامی کی دعوت اور بیانیہ پہنچایا گیا ہے۔انہون نے زونل اور مقامی جماعتوں کے ذمہ داراں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں جن جن افراد سے رابطے میں رہے ہیں۔ان سب سے اب مستقل رابطہ رکھیں۔ان سب کو جماعت اسلامی کا دست و بازو بنائیں اور جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیں۔