عمران خان سول مارشل لاایڈمنسٹریٹر بننا چاہتے ہیں‘ مریم اورنگزیب

134

اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میڈیا اتھارٹی بل کے ذریعے ملک میں سول مارشل لاایڈمنسٹریٹر بننا چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈٹولے کی میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نا منظور اور مسترد کرتے ہیں ،میں بتاتی ہوں میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیوں لا رہے ہیں، کوئی عمران صاحب کو تاریخی الیکشن چور، سلیکٹڈ،کرپٹ نہ کہے، اس لیے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی لا رہے ہیں،آپ ملک میں آمریت، فسطائیت ،بے جی پی اور نازی پارٹی کی سوچ مسلط کررہے ہیں، اس لیے یہ ڈراما کیاجارہا ہے۔