بلاول زرداری کی مواچھ واقعے کی شدید مذمت

137

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری کا کراچی میں دہشت گرد واقعے کی شدید مذمت، بلاول زرداری نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین بربریت ہے‘ شہر قائد میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے، کراچی میں امن کے لیے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے، واقعے میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، بلاول زرداری نے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کے بہتر علاج یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔