سکھر( نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن سکھرکے آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں کیساتھ یوم آزادی منایا گیا، اس موقع پر یتامیٰ بچوں کیساتھ منعقدہ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست وامیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن سکھر مامون الرشید ، سوشل میڈیا کے معاون عبدالمالک تنیو ، یتیم بچوں کی نگراں خواتین و منتظمین سمیت دیگر موجود تھے ، تقریب میں بچوں کیساتھ کاٹ کاٹا گیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔