دارالعلوم تفہیم القران سکھر میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

479

سکھر (نمائندہ جسارت)دارلعلوم تفہیم القران سکھر میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر مہتمم دارلعلوم جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری مہتمم دارللعلوم مولانا حزب اللہ جکھرو و دیگر اساتذہ کرام نے قومی پرچم کشائی کی۔ مولانا حزب اللہ جکھرو نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے قیام میں صوبہ سندھ کا کلیدی کردار ہے،سب سے پہلے سندھ اسمبلی نے پاکستان بنانے کی قرارداد پاس کی اور دل کے دروازے کھول دیے انہوں نے قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیے کوششوں پر زور دیا ،امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری یوم آزادی کے موقع پر نیو سپر پبلک اسکول نیو یارڈ روھڑی میں پرچم کشائی کی اور قومی پرچم لہرایا۔