اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی رامیش کمار نے کہا کہرحیم یار خان مندر اندر سے بحال ہوگیا ہے باہر کام ہورہا ہے، سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ مندر حملہ میں ملوث افراد سے پیسے ریکور کراکے مندر کی تزئین و آرائش کے لیے رکھے جائیں،اس سے ٹیری
مندر کا بھی فائدہ ہوگا۔ رمیش کمار نے کہا کہ بھونگ مندر واقعے پر پچانوے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،چیف جسٹس گلزار احمد سے درخواست کی ہے کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کوئی بے قصور نہ پکڑا جائے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور یہاں کی عدالت عظمی نے مندر واقعہ کا فوری نوٹس لیکر پوری دنیا سمیت بھارت کے لیے ایک انتہائی اہم مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کوئی بھی ایسا نا خوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو پوری ریاست فوری متحرک ہوکر اقلیتوں کا تحفظ کرتی ہے،بھارت کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔