بزدار حکومت نے شہباز شریف حکومت کا ریکارڈ توڑ دیا

139

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی بزدار حکومت سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی حکومت سے بازی لے گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بزدار سرکار کے وزراءکی تعداد 37 ہوگئی ہے جبکہ شہباز کے دور حکومت میں ان کے وزراءکی تعداد 34 تھی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 37 وزراءکے باوجود 4محکمہ جات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔ جن میں محکمہ ہوم پنجاب، ریسکیو 1122، ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ پی اینڈ ڈی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ملک کے 4 صوبوں کے مقابلوں میں بزدار کابینہ کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔