بدین (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی بدین شہر کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نے کی۔ ریلی سے جماعت اسلامی بدین کے جنرل سیکرٹری عظیم احمد منصوری، فتح خان کھوسہ، ایازلطیف و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سید علی مردان شاہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کی تاریخ میں سعودی عرب کا پہلا ملک ہے جوکہ کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان کو مدینہ منورہ جیسی فلاحی ریاست بنانا تھا لیکن ہمارے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جس مقصد کے لیے ملک حاصل کیا گیا وہ پورا نہ ہوسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک عزیز ذلت و رسوائی کا شکار ہے، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، بے امنی عروج پر ہے، 80 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والے ملک میں تہذیب کے نام پر مغربیت کو فروغ دیا جارہا ہے۔