لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سول لائین کی حدود میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بوتل اور جوس کے دکاندار تنویر علی راجپوت کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر مقتول کی نعش تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے بعد چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے تنویر احمد کو قتل کردیا ہے جنکی گرفتاری کیلیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔