کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ گراؤنڈ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جانے والا2 روزہ فائنل میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا لیکن راولپنڈی نے پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر ناردرن لیگ سی سی اے ٹورنامنٹ 2021 کا ٹائٹل جیت لیا۔راولپنڈی کی ٹیم 63.5 اوورز میں 206 رنز پرآؤٹ ہو گئی۔ اوپننگ بیٹسمین حمزہ ارشد نے 84 گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے۔ راولپنڈی کی جانب سے راحیل وکیل 83 گیندوں پر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے انکی اننگز میں 10 چوکے بھی شامل تھے۔اسلام آباد کے محمد عامر نے 47 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسلام آباد کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔