ٹوئٹر پر آن لائن شاپنگ کی سہولت

332

مختصر پیغامات کی مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے آن لائن شاپنگ کی سہولت فراہم ‏کرنے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر نے آئن لائن شاپنگ کے لیے فیچر متعارف کروانے کا ‏اعلان کیا ہے جس کے ذریعے گھر بیٹھے شاپنگ کی جاسکے گی۔

ٹویٹر ایک نئے فیچر کو آزما رہا ہے جس سے کاروباری ادارے خریداری کے حصے کو اپنے پروفائلز ‏میں شامل کرنے کر سکیں گے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں شاپنگ فیچر کی آزمائش کرے گا اس سلسلے ‏میں کچھ برانڈز کو ساتھ ملایا جائے گا۔

صارفین برانڈ کے پروفائل کے ٹاپ پر پراڈکٹس کی لسٹ دیکھ سکیں گے اور کسی پراڈکٹ پر کلک ‏کرنے کے بعد برانڈ کی ویب سائٹ پر جاکر شاپنگ کر سکیں گے۔