چینی مہنگی کرنے والی شوگر ملوں پر 44 ارب کا جرمانہ عائد

542

اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان ( سی سی پی) نے چینی مہنگی کرنے والی ملک بھر کی 81 شوگر ملوں پر 44 ارب روپے کا تاریخی جرمانہ عائد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی پی نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ( پی ایس ایم اے ) اور 81 ممبر ملوں کے خلاف ‏کمپٹیشن ایکٹ اور 2010 کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی کے تحت آڈر پاس کیا۔

سی سی پی کی چیئرپرسن راحت کونین حسن کی سربراہی میں شائستہ بانو، بشریٰ ناز ملک اور مجتبیٰ احمد لودھی پر مشتمل چار رکنی کمیشن نے شوگر ملز معاملے کی تحقیقات کیں۔