ایسا الیکشن کروائیں گے کہ سب اسے قبول کریں گے، وزیر اعظم

339

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی بار ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابات کرائیں گے اور ایسا الیکشن کروائیں گے کہ سب اسے قبول کریں گے۔

نادرا ہیڈکوارٹرز میں نئی موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ الیکشن میں فراڈ سے بچنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے ، ٹیکنالوجی سے بیلٹ پیپر اور جعلی ووٹ رجسٹریشن کا خاتمہ ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ سے گھروں میں ٹھپے لگانے کے واقعات کم ہوجائیں گے۔

 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے 21 ویں صدی کا الیکشن کرائیں گے، حکومت کا اصل کام شہریوں کی زندگی میں آسانیاں لانا ہے، پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ افغان شہری ہیں۔