اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہاامید ہے ٹرائیکا پلس سے بین الافغان ڈائیلاگ آگے بڑھے گا ، پاکستان مزید افغان مہاجرین کی میزبانی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا واحد حل سیاسی ہے اور اس مسئلے کو حل افغانی عوام کو ہی کرنا ہے،پاکستان کو افغانستان میں تیزی سے ابتر ہوتی صورتحال پرتحفظات ہیں اوربھارت نے ہمیشہ افغانستان میں اسپائلر کا کردارادا کیا۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی صاحبزادی کا بیان ہماری تحقیقات سے مطابقت نہیں رکھتا، ہم نے ہمیشہ افغانستان سے امریکا کے ذمہ دارانہ انخلا کی بات کی، پاکستان کو افغانستان میں تیزی سے ابترہوتی صورتحال پرتحفظات ہیں۔