‘سیاستدانوں کی جانب سے ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں’

313

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن این سی او سی کے سربراہ ووفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی جانب سے ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزی  کی جارہی ہیں انتخابات کے بعد سے آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسدعمر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کورونا پھیلاؤ میں انتخابات نے ایک سپر اسپریڈر  کے طور پر کام کیا آزاد کشمیر انتخاب ملتوی کرنے اور ویکسین مہم پر اتفاق نہیں کیا گیا انتخابات سے پہلے ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم چلانے کا کہا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد سے آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی شرح  میں اضافہ ہوا ، آزاد کشمیر میں  کورونا کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان چل رہی ہے سیاستدانوں کی جانب سے ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزی  کی جارہی ہیں۔

اسدعمر نے کہا کہ بلاول بھٹو  کورونا کیسز بڑھنےکا ذمہ دار  وزیراعظم اور وزرا کو ٹھہرارہے تھے اب پی ڈی ایم نے رواں ماہ کراچی میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔