وزیر اعظم کے ترجمانوں کے چہرے جھوٹ کی سیاہی سے کالے ہو چکے، مریم اورنگزیب

523

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے صاحبزادے کی تقریب نکاح میں شرکت نہیں کریں گی، انہوں نے کوئی درخواست دی ہے اور نہ ہی دیں گی۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے چہرے جھوٹ کی سیاہی سے کالے ہوچکے ہیں، زندگی، صحت اور بچوں پر سیاست کرنے والے قابل ترس ہیں۔

ن لیگ کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو دھوکا دیا ہے، عوام مزید جھوٹ برداشت نہیں کرسکتی۔