نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ میونسپل کمیٹی ایڈمنسٹریشن کا کمال کچرا اٹھانے کے نام پر لاکھوں روپے کا کھیل پھر شروع کردیا۔ نوابشاہ میونسپل کمیٹی حکام نے سیاسی لاڈلے ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے کچرا اٹھانے کی این اوسیز ریوڑیوں کی طرح تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، جس کی وجہ سے حکومتی خزانے کو گزشتہ سال کیے طرح اس سال بھی بااثر سیاسی لاڈلے ٹھیکیداروں و بلدیہ انتظامیہ نے کروڑوں روپے کا ٹیکا لگانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نوابشاہ کے شہریوں سے لاڈلے ٹھیکیدار کے سینیٹری انسپکٹر و عملے نے من مانی رقوم وصول کرنے کا باقاعدہ لائسنس دیدیا ہے۔ سیاسی بااثر لاڈلے ٹھیکیداروں نے این او سیز کے دوبارہ اجراء اور ماہانہ بنیادوں پر مبینہ بھاری مالی معاملات طے کرنے کا انکشاف۔ ذرائع کے مطابق حکومتی خزانے کو انتہائی منظم انداز سے چونا لگانے کی بھرپور تیاری میونسپل کمیٹی نوابشاہ حکام نے تیاری کرلی سیاسی و بااثر لاڈلے ٹھیکیداروں کے نوابشاہ میونسپل کمیٹی حکام کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں۔من پسند سیاسی لاڈلے ٹھیکیداروں کو کچرا اٹھانے کی این او سیز جاری کرنے کی ہدایت کا سنگل دے دیا۔