سکھر ،گھریلو کم سن ملازمہ پر مبینہ تشدد معاملے میں اہم پیشرفت

87

سکھر(نمائند ہ جسارت)نیب افسر کی گھریلو کم سن ملازمہ مناہل پر مبینہ تشدد معاملے میں اہم پیش رفت، ایڈووکیٹ ذوالفقار ملانو کی درخواست پر عدالت عالیہ سکھر نے نیب افسر اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر فریقین کو کل صبح ساڑھے8 بجے طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ کم سن ملازمہ مناہل کی جانب سے سکھر پریس کلب پہنچ کراس پر تشدد کے الزامات پر مقامی ایڈووکیٹ ذوالفقار ملانو کی جانب سے اس معاملے کاکا نوٹس لیے جانے کی درخواست عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی تھی جس پر نوٹس لیا گیا ہے۔