اسلام آباد(جسارت نیوز)ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میںآج جمعرات کو4 میچوں کا فیصلہ ہو گا،پہلا میچ میں نیشنل بینک اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ پاکستان ائرفورس سے ہوگا، تیسرے میچ میں پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ چوتھے میچ میں پاکستان واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا، سیمی فائنل 13 اگست کو جبکہ فائنل 15 اگست کو کھیلا جائے گا۔