وزیراعظم دیگر مسائل کی وجہ سے کھیلوں پر توجہ نہیں دے سکے ، اسد عمر

251

اسلام آباد (ا آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کے حوالے سے آج ایک اجلاس بلایا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم خان نے بالآخر کھیلوں کے مسائل کا نوٹس لیا ہے اور وہ اس معاملے پر ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسدعمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس بہت سے دوسرے اہم مسائل ہیں جن سے نمٹنا ہے جس کی وجہ سے وہ کھیلوں پر توجہ نہیں دے سکے تھے لیکن اب انہوں نے کھیلوں کے مسائل کا نوٹس لیا ہے اور جمعرات کو ایک میٹنگ بلائی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی فہمیدہ مرزا وزیر اعظم کے سامنے کھیلوں کے مسائل پر پریزنٹیشن دیں گی۔مجھے امید ہے کہ وزیراعظم خان اس کے بعد باقاعدہ ملاقاتیں کریں گے۔