اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کرتے رہیں گے، آصف زرداری

121

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ملک میں بسنے والے تمام شہری ریاست کے ثمرات پر برابر کے حقدار ہیں۔ اپنے بیان میں آصف علی زر داری نے کہاکہ قائد اعظم کا پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک ہے ، 1973 کا آئین اقلیتوں کو برابر کے حقوق کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا دین ہر انسان کو مذہب اور عقیدے کی آزادی کا درس دیتا ہے، مذہب کی آڑ میں کسی کو دوسرے پر اپنی رائے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینگے،پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کا فرض ادا کرتی رہے گی ،پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اقلیتوں کی نمائندگی کی نشستوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آزادی اور ترقی کے لیے غیر مسلم شہریوں کا کردار شاندار ہے۔