اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے شوگر ملز کو چینی کی قیمتوں میں ریلیف دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا۔ منگل کو وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بینچ کا ان چیمبر فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا ، چینی کی قیمت کا تعین پرائس اینڈ کنٹرول ایکٹ کے تحت کیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کے پاس قیمت کے تعین کا اختیار نہیں۔