اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ م شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور نائجر کے مابین برادرانہ اور مستحکم تعلقات ہیں۔ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں، اقتصادی ترجیحی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے، نائجر کی قومی اسمبلی کے صدر سینی اومارونے وفد کے ساتھ وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کی ۔ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تباد لہ خیال کیا گیا ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، نائجر سمیت افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی، اقتصادی و کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے۔