جسٹس احمد علی شیخ کی عدالت عظمیٰ میں بطور ایڈہاک جج تقرر کی سفارش

149

اسلام آباد(اے پی پی) جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کی عدالت عظمیٰ میں بطور ایڈہاک جج تقرر کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں عدالت عظمی میں نئے جج کے تقرر کا معاملہ زیر غور آیا ۔جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کے تقررکی سفارش کر تے ہوئے حتمی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقررکو بھجوا دیا ہے ۔