دارالحکومت اسلام آباد میں ڈمپر کے کار کو کچل دینے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر پیش آیا جہاں ریت سے بھرا ڈمپر کار پر چڑ کرگیا۔ ڈمپر رانگ وے پر تیز رفتاری کے ساتھ آ رہے تھا۔ حادثے کے فوری بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد سی ڈی اے کے شعبہ ٹینکر میں ملازم تھے، ڈمپر کو کار پر سے ہٹانے کے لیے مشینری طلب کرلی جس کے بعد لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
پولیس نے ڈرائیور کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔