دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں بہنوئیوں کی جانب سے سالے کی ملکیت پر قبضے کی کوشش، جان سے مارنے کی دھمکیاں متاثرہ شخص پریس کی تحفظ اور انصاف کے لیے پریس کانفرنس۔ دادو میں بہنوئیوں کی جانب سے ملکیت پر قبضے کے خلاف شاہانی محلہ کے رہائشی شہری علی بخش گوپانگ اپنے بھائی صدام حسین کے ہمراہ دادو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایک سال قبل ہمارے والدین فوت ہوگئے تھے جس بعد ہمارے بہنوئی مظور گوپانگ اور سہیل ولد ایڈووکیٹ شفیع محمد میمن ہماری خاندانی ملکیت پر قبضے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں ہمارے بہنوئیوں نے ہماری زمین اور گھر پر قبضہ کرنے لیے گھر سے جائیداد کے اصل کاغذات اور اسلحہ اور لائنسنس چوری کرا لیے ہیں ہمارے مذوکورہ بہنوئی ہم بھائیوں میں خونی تصادم کراکے ملکیت ہتھیانہ چاہتے ہیں اور ہمارے چھوٹے بھائیوں کو بھی استعمال کرکے ہیں ہمارے والد اکیلے تھے ان کا کوئی بھائی بہن نہیں تھا مذکورہ بہنوئی ملکیت پر قبضہ کے لیے ہمارے جان کے دشمن بن چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سہیل میمن کو سیاسی آشیرواد حاصل ہے، جو مختلف حربوں سے ہمیں ڈرا دھمکا رہا اور جان سے مارنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے چیف آف آرمی، چیف جسٹس پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی دادو سے نوٹس لے کر انصاف فراہمی کی اپیل کی ہے۔