گوجرانوالہ میں مسافر وین میں آگ لگنےکے افسوسناک واقعے سے متعلق اوگرا نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔
اوگرٹیم نے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا اور مختلف پہلوؤں سے واقعے کے محرکات کا جائزہ لیا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ گاڑی پیچھے سے ہٹ ہوئی تھی جو حادثے کی وجہ بنی وین میں 2 سلنڈر تھے جو حادثے سے اپنی جگہ سے اکھڑ گئے ایک سلنڈر کا پائپ ٹوٹ گیا دوسرے کا وال علیحدہ ہوگیا۔
گاڑی کے سی این جی سلنڈرز میں ایل پی جی بھروائی گئی تھی اگر سلنڈرز میں سی این جی ہوتی تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔ اوگرا ٹیم نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پہنچا دی ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔
مسافر وین میں آگ لگنےسے 10افراد کے جاں بحق ہونے کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔متن کے مطابق وین میں آگ پیچھے سے آنے وانے والے منی ٹرک کی ٹکر سے لگی آگ لگنے کے بعد وین اور ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگئے۔
مقدمہ موٹروے پولیس انسپکٹر ذوالفقار ورک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔حادثے کا شکار ہونے والی وین راولپنڈی کے رہائشی کی ملکیت ہے اور 2012 ماڈل کی وین کو 2015 میں امپورٹ کیا گیا تھا۔