اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت بارش میں ٹپکنے سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ تیار ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پسنجر ٹرمینل عمار ت کی چھت کیلیے سیفن ڈرین ایج سسٹم کی تنصیب میں لاپرواہی کا انکشاف ہوا ہے پسنجر ٹرمینل عمار ت کی چھت کیلیے سیفن ڈرین ایج سسٹم 7 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا گیا۔
گزشتہ سال 13اگست کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سےنکاسی آب کا نظام ناکارہ ہوا جس کی وجہ سے کنکورس ہال،ڈومیسٹک ارائیول ،سی آئی پی لاؤنج اور انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں پانی داخل ہوا۔
ایئرپورٹ کے مختلف حصوں سے سیلنگ بھی نیچھےگری جب کہ چھت کے لیے مناسب ڈرین ایج سسٹم کا انتخابات نہیں کیا گیا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق سیفن ڈرین ایج سسٹم کے ڈیزائن کو بارش کے مطابق ڈیزائن نہیں کیا گیا، بارش سے سیلنگ گرنے اور پانی سے متعدد انسٹالیشن کے نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا گیا۔
آڈٹ حکام نے اگست اور ستمبر 2020 میں معاملے کو اٹھایا لیکن پراجیکٹ منیجمنٹ نے جواب نہیں دیا۔