لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب علاقے میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے خوف سے 12 سالہ بچہ علی گل ولد لال بخش شیخ پانی کی تالاب میں کود کر ڈوب گیا جس کی لاش تین گھنٹوں کے بعد پانی کی تالاب سے نکال کر ورثاء نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کی، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے بچے کے فوت ہونے کی تصدیق کی، ورثاء کے مطابق علی گل شیخ گھر کے باہر دوستوں کے سامنے ملنے گیا جہاں سے گھر واپسی کے دوران راستے میں آوارہ کتے کو دیکھ کر اس کے کاٹنے کی خوف سے بچہ پانی کی تالاب میں کود گیا جس دوران اس کی موت واقع ہوئی جبکہ تین گھنٹوں کے بعد اطلاع ملنے پر بچے کی لاش کو تالاب سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کی۔ دوسری جانب متوفی بچے کی لاش گھر پہنچا دی گئی۔ لاڑکانہ شہر کے قریب تھانہ ماہوٹا کی حدود نوڈیرو روڈ پر ٹریفک حادثے کے زخمی نامعلوم نوجوان کو پولیس کی جانب سے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی نوجوان کو طبی امداد دی گئی۔ پولیس کے مطابق زخمی نوجوان روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی تاہم ورثاء کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے، جلد ورثاء کو تلاش کرکے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کے ورثاء کا پتا نہیں چل سکا۔ ضلع قنبر شہدادکوٹ کے تھانہ وگن کی حدود سے موٹر سائیکل چھیننے کی اطلاع پر لاڑکانہ پولیس نے باڈہ ڈیرہ روڈ پر ناکہ بندی کردی جس کے باعث ملزمان چھینی جانے والی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے باڈہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے برآمد شدہ موٹرسائیکل قنبر شہدادکوٹ پولیس کے ذریعے اصل مالک محمد اکرم تنیو کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے پیروں کے نشانات کے ذریعے ان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔