گھارو ، ٹھٹھہ (نمائندگان جسارت) حکومت سندھ کے احکامات کی خلاف ورزی، فارم ہاؤس گھارو پر ڈانس پارٹی کرنے والے 50 افراد کیخلاف ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر گھارو پولیس کی اہم و کامیاب کارروائی، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکومت سندھ کے احکامات کی خلاف ورزی میں گزشتہ رات گھارو میں واقعہ فارم ہاؤس میں خفیہ طریقے سے ویک اینڈ نائٹ پر ڈانس پارٹی منعقد کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی، 18 خواتین سمیت 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکومت سندھ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ایس ایچ او و انسپکٹر گھارو تھانہ ممتاز علی بروہی نے مع اسٹاف کے خفیہ اطلاع ملنے پر گھارو میں واقعہ فارم ہاؤس پر کامیاب کارروائی کرکے ویک اینڈ نائٹ پر ڈانس پارٹی میں شامل 32 مرد اور 18 خواتین کو پولیس نے حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ہونے والے مرد و خواتین کا تعلق مختلف شہروں سے بتایا جاتا ہے۔ گھارو پولیس کی کامیاب کارروائی پر گھارو شہر کی سماجی، سیاسی، مذہبی جماعتوں، شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور ایس ایچ او و انسپکٹر گھارو تھانہ ممتاز علی بروہی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔