سی پیک منصوبے کو بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے،شیخ رشید

191

راولپنڈی (صباح نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میںدوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی بات چیت ہوئی اور واقعے کی تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنائیں گے‘ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبے کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے‘ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی‘ ان کو مزید مستحکم کریں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر
کام کر رہی ہیں‘ چینی شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پر وزرات داخلہ کے مشکور ہیں۔