گلگت بلتستان ضمنی انتخاب‘اسلامی تحریک کا امیدوارایوب وزیری کامیاب

134

گلگت بلتستان(صباح نیوز)گلگت بلتستان کے حلقہ 4 نگر 1 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کے ایوب وزیری 5 ہزار 241 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے ذوالفقار بہشتی 5ہزار 82ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے جاوید حسین اور پی ٹی آئی کے آغا ذوالفقار اور اسلامی تحریک کے ایوب وزیری سمیت 7امیدوار میدان میں تھے۔پیپلز پارٹی کے امجد حسین نے 2 حلقوں میں کامیابی کے بعد یہ نشست خالی کی تھی۔