ٹوکیو(جسارت نیوز)امریکا نے ٹوکیو اولمپکس کے ویمنز بیچ والی بال ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شوکازے پارک میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمن بیچ والی بال ایونٹ کے فائنل میچ میں امریکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی ٹیم کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔فاتح ٹیم کی فتح کا اسکور15-21اور 16-21 رہا۔ سوئٹزرلینڈ اور لٹویا کی ٹیموں کے کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں سوئس ویمنزبیچ والی بال ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے لٹویا کی ٹیم کوا سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ سوئس ٹیم کو فتح کا اسکور 19-21اور 15-21تھا۔