ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،ڈپٹی کمشنر ملتان

79

ملتان(جسارت نیوز)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے سے نیا ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا موقع ملتا ہے ، محکمہ اسپورٹس کو انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی ہدایات جاری کر دیں ہیںتاکہ ملتان سے نئے کرکٹرز سامنے لائے جاسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ محمد انیس اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد عبدالصبور بھی شریک تھے۔