رحیم یار خان میں مندر واقعے پر پوری قوم اقلیتوں کے ساتھ ہے، جمشید علی شیخ

273

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے سینئر رہنما جمشید علی شیخ نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے مندر حملے پر فوری نوٹس لیے جانے کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں مندر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد احسن اقدام ہے۔ مندر واقعے پر پوری قوم اقلیتوں کے ساتھ ہے۔ ہندو بھائیوں کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا ہونی چاہیے۔ اقلیتوں کا تحفظ ہمارے مذہب کا حصہ ہے۔ پاکستانی جھنڈے میں دونوں رنگوں کی حرمت ہمارا دینی فریضہ ہے۔