وزیراعظم اور آرمی چیف کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

178

پشاور: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ‏ہے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے پی بھی دورے کےدوران ہمراہ تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، وزیراعظم کو ‏سیکیورٹی صورتحال، جاری آپریشنز اور باڑ کےعمل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نےبارڈرمینجمنٹ سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنل ‏سیکیورٹی اوربارڈر مینجمنٹ اقدامات قابل تعریف ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے امن واستحکام کیلئے جاری آپریشنز کی کوششوں کو سراہا جب کہ ضم شدہ ‏اضلاع میں سماجی واقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی، پاک افغان بارڈر پر ‏سیکورٹی صورتحال، حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے جامع بارڈر مینجمنٹ نظام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مؤثر بارڈر کنٹرول، ‏داخلی سیکیورٹی اقدامات کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں فوج کے کردار کی تعریف کرتے ‏ہوئے کورونا، ٹڈی دل کی روک تھام میں اعانت پر فورسز کے کردار کو سراہا، انسدادپولیو، شجر ‏کاری مہم کیلئےاقدامات کی بھی تعریف کی۔