حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) اینٹی گریٹنڈ ہیلتھ سروس جام شورو اور مٹیاری کے ملازمین نے ملازمتوں سے برطرف کیے جانے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ثناء اللہ، سعید احمد، منظور احمد نے کہاکہ بغیر کسی نوٹس کے آئی ایچ سی کے ملازمین کو ملازمتوںسے برطرف کردیا گیا جو کہ محکمہ صحت کے ملازمین سے بڑا ظلم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم مفت میں کام کرنے کے لیے تیار نہیں پر الاؤنسز دیے جائیں تاکہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ پال سکھیں۔ انہوں نے کہا کہ نوکری نہ ہونے کے باعث گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نکالے گئے ملازمین کو بحال کرکے روزگار دیا جائے۔