کشمیریوں کوحق دلانے کیلیے بھرپور سفارتکاری کرنی ہوگی ‘زرداری

85

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں کشمیریوں کا استحصال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مودی کا 5 اگست کا جارحانہ اقدام جمہوری آزادی پر شب خون ہے،رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، انہیں یہ حق دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آرام سے نہ بیٹھے ہوتے۔سابق صدر نے کہا کہ عمران خان بے شک ہم سے انتقام کا شوق پورا کریںمگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دیں۔