تہران(اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم ریئسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میںدونوں رہنمائوں کے مابین پاکستان ایران تعلقات علاقائی ترقی، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی روابط کو مربوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین سینیٹ ایران کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے 2روزہ دورے پر ایران میں ہیں۔ملاقات میںدوطرفہ پارلیمانی روابط کو فروغ دینے اور اقتصاد ی تعلقات کے استحکام پر اتفاق کیا گیا۔