سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کورونا سے صحت یاب ہو گئیں۔
تفصیلات کے مابق جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور اہلیہ سرینا عیسیٰ کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، کورونا سے صحت یاب ہونے پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ دو ہفتے قبل کورونا میں مبتلا ہوئے تھے اور اسلام آباد کے اسپتال میں آئیسولیٹ تھے۔
گزشتہ روز جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ نے صحت کے حوالے سے بتایاتھا کہ اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں اور کورونا کی علامات بھی نہیں آئیں۔
کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے آئیسولیشن ختم کردی اور وہ گھر منتقل ہو گئے۔