اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر

115

لاہو(آئی این پی )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک بار پھر قومی احتساب بیورو (نیب)کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے خلاف نیب نے سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پر نئی انکوائری شروع کر دی ہے۔نیب ایگزیکٹو بورڈ نے میاں شہباز شریف کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ ان پر بہاولپور سیٹلائٹ ٹاون میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کا الزام ہے۔شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب کے عہدہ کا ناجائز استعمال کرکے سرکاری زمین ٹرانسفر کروائی۔نیب نے شہباز شریف کے ساتھ سابق رکن قومی اسمبلی بلیغ الرحمان اور سابق کمشنر عاطف کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی ہے۔