دادو میں میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی فیکلٹی کے قیام کی درخواست

72

دادو (نمائندہ جسارت) سندھ یونیورسٹی کیمپس دادو پی وی سی اظہر علی شاہ نے کیمپس میں میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی فیکلٹی کے قیام کیلیے اعلیٰ حکام کو تحریری درخواستیں ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن نے متعلقہ عملداروں کو فیکلٹی کا پرپوزل تیار کرنے کے حکم جاری کردیا۔ سندھ یونیورسٹی کیمپس دادو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے کیمپس کی خالی پڑی 50 ایکڑ اراضی پر میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز کے قیام کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شائستہ سہیل سے 5 سو ملین روپے کی گرانٹ کے لیے تحریری درخواست کی ہے، جس پر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے انجینئر وحید احمد منگی، انچارج ڈائریکٹر جنرل (پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ) ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو فزیبلٹی رپورٹ اور گرانٹ پروپوزل کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔ ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے ڈاکٹر شائستہ سہیل کا شکریہ ادا کیا۔